اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیاں استعمال کرنے والی جماعتیں عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں: علی اصغر منڈا
شرقپور شریف (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ایم پی اے چودھری علی اصغر منڈا نے فتووالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کی اجازت سے اپنی پہلی کیمپین کا آغاز فتووالہ گا¶ں سے کر رہا ہوں۔ کرپشن اور اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی کے سہارے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف‘ مسلم لیگ (ق) اب عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں کیونکہ عوامی خدمت کا نعرہ لگانے کی آڑ میں اقتدار کی ہوس رکھنے والے ان سیاستدانوں کو پاکستانی قوم پہچان چکی ہے۔