ہیٹی: بدعنوانی اور صدرکیخلاف مظاہرہ
پورٹ آرپرنس (آن لائن) ہیٹی میں دو ہزار سے زائد افراد نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت میں پوٹ آئرپرنس میں دو ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملک میں بدعنوانی اور صدر کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین اور مائیکل مارٹیلی کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔