• news

امریکہ سے آزادی ‘ ریاست ٹیکساس سب سے آگے ‘ درخواست پر 99 ہزار 450 افراد کے دستخط

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ کی درجنوں ریاستوں میں علیحدگی کا جو رجحان پیدا ہوا ہے اس میں ریاست ٹیکساس سب سے آگے ہے، امریکی جریدے ٹائم کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں امریکہ سے آزادی کے لئے دائر کی جانے والی درخواست پر 99 ہزار 450 شہری دستخط کر چکے ہیں جو مطلوبہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ جریدے کے مطابق درجنوں دیگر ریاستوں نے بھی وائٹ ہا¶س کی ویب سائٹس پر علیحدگی کے لئے درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ جریدے کے مطابق صدر اوباما آئندہ چار سال کے لئے اپنی کابینہ میں تین اہم تبدیلیاں کرنے والے ہیں، ہلیری کلنٹن کی جگہ جان کیری، ٹام ڈونیلن اور ولی برنز میں سے کسی کو نیا وزیر خارجہ بنایا جائے گا جبکہ لیون پنیٹا کی جگہ نئے وزیر دفاع کے لئے اشٹن کارٹر، جیک ریڈ اور مچل فلورنائے کے نام زیر غور ہیں، اس عہدے کے لئے جان کیری کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے وزیر خزانہ کے لئے پانچ نام زیر غور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن