جارج لوئس، ییلین گارشیا نے کیوبا میراتھن جیت لی
ہوانا (آئی اےن پی) جارج لوئس سوریز اور ییلین گارشیا نے کیوبا میراتھن ریس جیت لی ۔کیوبا کے شہر ہوانا میں ہونیوالی سالانہ میراتھن ریس میں تریپن ممالک سے تین ہزار شرکا نے شرکت کی جن میں کیوبا سمیت امریکہ، میکسیکو، جاپان، چین، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور یورپین ملکوں کے ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔
ایونٹ میں کیوبا ہی کے جارج لوئس سوریز سرفہرست رہے جبکہ خواتین مقابلے میں اور ییلین گارشیا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے پہلے گزشتہ سال بھی کیوبن رنر ایکسیز ماچیڈو اور خواتین میں یادیرا گونزالز نے میراتھن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔