بی ڈویژن فٹبال لیگ، پاک سٹیل اور پولیس کے مابین میچ برابر، ایف سی نے الیون سٹار کو شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نویں پاکستان فٹبال فیڈریشن بی ڈویژن لیگ 2012ءمیں دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پاک سٹیل اور پاک پولیس کے درمیا ن کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ الیون سٹار ایف سی (اے جے کے) اور افغان سپورٹس ایف سی (کوئٹہ) کے درمیا ن ڈسٹرکٹ سپورٹس گرا¶نڈ گورنمنٹ کالج لیہ میں کھیلا گیا جو افغان ایف سی کوئٹہ نے دو صفر سے جیت لیا۔