بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 23 نومبر سے وانکھیڈے سٹیڈیم ممبئی میں شروع ہوگا
ممبئی (آئی این پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 23 نومبر سے وانکھیڈے سٹیڈیم ممبئی میں شروع ہوگا۔ سیریز میں میزبان بھارت کو 1-0 سے برتری حاصل کرلی ہے، بھارتی ٹیم کی قیادت مہندر سنگھ دھونی جبکہ انگلش ٹیم کی قیادت الیسٹرکک کریں گے۔