پاکستان بھارت انٹرنیشنل سیریز‘ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط رواں ہفتے ہونگے
نئی دہلی (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکے درمیان رواں ہفتے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔ بھارتی مےڈےا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کا کا چار رکنی وفد رواں ہفتے بھارت آئے گا۔ اس دوران سیریز کے لئے اہم امور پر باضابطہ دستخط ہوں گے۔ پی سی بی کے منیجر انٹرنیشنل عثمان واہلہ دورے کی تفصیلات طے کریں گے۔ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کتنے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگی بورڈ کے کتنے مہمان اور افسران بھارت جائیں گے۔ ان تمام معاملات کا ایم اویو میں تذکرہ ہوگا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ ویجلنس احسان صادق، قومی ٹیم کے سکیورٹی منیجر وسیم احمد اور وزارت داخلہ کا ایک نمائندہ بھارت سنٹرز میں کھلاڑیوں کی رہائش اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔