• news

ملزموں کو ضمانتی روبکاروں کی متعلقہ عدالتوں سے تصدیق کے بعد رہا کرنے کی ہدایت


لاہور (رپورٹ: جاوید یوسف) معلوم ہوا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتوں سے ملزموں کی ضمانتوں کی روبکاروں کی وصولی پر متعلقہ عدالت سے تصدیق کرنے کے بعد انہیں جیلوں سے رہا کریں۔ محکمہ داخلہ نے یہ ہدایات بعض جیلوں سے جعلی روبکاروں پر کئی ملزموں کی رہائی کے واقعات کے بعد دی ہےں۔ محکمہ داخلہ نے بالخصوص خطرناک ملزموں کی رہائی کی روبکاروں کی ہر طرح چھان بین کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ جعلی روبکاروں پر ملزموں کے رہا ہو جانے کی صورت میں متعلقہ جیل حکام کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن