پنجاب حکومت کے 10افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 10 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میاں مشتاق احمد سیکرٹری زراعت کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ وسیم مختار ممبر بورڈ آف ریونیو کو سیکرٹری زراعت کا اضافی چارج، محمود حسین ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات، امجد رشید ڈی ڈی او ایچ آر ایم وہاڑی کو تبدیل کرکے ڈی او سی لودھراں تعینات، امیر بخش ڈی او سی ڈی جی خان کو تبدیل کرکے ڈی ڈی او ایچ آر ایم وہاڑی تعینات کیا گیا ہے۔ احمد جاوید سیکشن آفیسر محکمہ خزانہ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ڈی جی انٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ خالد محمود ٹیپو تعیناتی کے منتظر تھے کو سیکشن آفیسر سی ایم سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ سیف اللہ سیکشن آفیسر سی ایم سیکرٹریٹ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات کمشنر بہاولپور کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر صفدر حسین ڈی ڈی او فنانس گوجرانولہ کو تبدیل کرکے ڈی ایم او گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ فیاض اطہر ندیم اے سی میلسی کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ریگولیشن تعینات کیا گیا ہے۔