• news

ڈی ایٹ اعلامیہ میں اسرائیل کی مذمت اور فلسطینیوں سے یکجہتی شامل ہو گی


اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) قوی امکان ہے کہ ڈی ایٹ کانفرنس کے اعلان اسلام آباد میں ایک پیرا گراف غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر مشتمل ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق تمام ڈی ایٹ ملک انفرادی طور پر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کر چکے ہیں اور متعدد ڈی ایٹ ملکوں میں مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔ 22نومبر کو منعقد ہونے والی سربراہ کانفرنس کے مسودہ اعلامیہ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے دوٹوک اظہار کو شامل کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن