• news

پی اے سی نے ہیپاٹائٹس کے سستے انجکشن پر پیشرفت کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (اے پی پی) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ہدایت کی ہے کہ ہیپاٹائٹس کے غریب مریضوں کو 50روپے میں انٹر فیرون انجکشن کی فراہمی کے لئے پنجاب یونیورسٹی میں قائم سنٹر آف ایکسیلنس فار مالیکیولر بائیالوجی (CEMB) اور سنٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بائیالوجی (CAMB) کو فعال بنایا جائے، یاسمین رحمان نے کہا منصوبہ کا پی سی ون 15دنوں میں تیار کیا جائے۔ انٹرفیرون انجکشن پر کامیاب ریسرچ کرنے والے ڈاکٹر ریاض الدین پر لگنے والے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ثابت ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس یاسمین رحمن کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری سائنس اخلاق احمد تارڑ نے کہا کہ تیار انٹر فیرون انجکشن ضائع کرنے، اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے حوالے سے جن لوگوں نے اس منصوبے کو نقصان پہنچایا ان کے خلاف ہم تحقیقات کریں گے۔ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ لیبارٹری کو سرٹیفائیڈ کرنے میں پانچ چھ ماہ لگ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن