افغانستان: 10 ماہ میں 166 امریکی فوجیوں نے خود کشی کی: رپورٹ
کراچی (خصوصی رپورٹ) 10ماہ میں 166 امریکی فوجیوں نے خود کشی کی۔ ”امت“ کے مطابق صرف اکتوبر میں 20 اہلکاروں نے خود اپنی جان لی۔ الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے افغانستان میں بیشتر اہلکار ذہنی مریض بن گئے۔ نشے کے بھی عادی ہیں۔ پینٹاگون نے خود کشی کے رجحان میں کمی کے لئے مشاورتی اور نفسیاتی پروگرام شروع کر دیے۔