• news

سیاسی پارٹیاں10 سال کے لئے جنگ بندی کر دیں: مشاہد حسین

اسلام آباد (ثناءنیوز) مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل اور سینٹ کی دفا ع کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کے وسیع تر مفادمیں سیاسی جماعتیں ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تعلیم، معیشت، توانائی اور انتہا پسندی پر متفقہ پالیسی بنائیں اور ان پر دس سال تک سیاسی سیز فائر کیا جائے، فلسطین کے معاملے پر خاموشی افسوسناک ہے، ڈرون حملے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بلوچستان کے مسئلے پر جب تک سوچ نہیں بدلے گی حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ حالات بہتر بنانے کےلئے سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے اور پولیس کو کردار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن