• news

4 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 25.8 کروڑ ڈالر سرپلس رہا

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے کرنٹ اکا¶نٹ (جاری حسابات کا کھاتہ) رواں مالی سال 2012-13ءمیں جولائی سے اکتوبر 4) ماہ) کے دوران 25.8 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال 2011-12ءمیں اتنی مدت کے دوران ایک ارب 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کی کمی اور بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ بیان کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے 4 ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال میں اتنی مدت کے دوران 5 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن