• news

ٹوپی (صوابی) میں بنک آف خیبر کی نئی راست اسلامی بینکاری شاخ کا قیام

ٹوپی (پ ر) بینک آف خیبر روایتی بینکاری کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کے عین مطابق راست اسلامی بینکاری کے ذریعے اپنے معزز کھاتہ داروں کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے تاکہ اسلامی نقطہ نظر سے علاقائی و ملکی سطح پر معاشی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب بلال مصطفی نے آج مین بازار ٹوپی ضلع صوابی میں بینک کی راست اسلامی بینکاری شاخ کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کی معروف اور نمایاں کاروباری شخصیات کے علاوہ بینک آف خیبر کے سینئر عہدیداران جن میں بینک آف خیبر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میر جاوید حشمت، گروپ ہیڈ اسلامی بینکاری کامران مسعود خان، گروپ ہیڈ افرادی قوت محمد طارق نسیم، ہیڈ اسلامی بزنس ڈویلپمنٹ سہیل خان، ہیڈ کریڈٹ منیجمنٹ ظاہور احمد خان، ہیڈ مارکیٹنگ سید علی نواز گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب بلال مصطفی نے مزید کہا کہ بینک آف خیبر کی راست اسلامی بینکاری ایک تاجر دوست نیٹ ورک ہے جس کی وسعت ملک کے تمام بڑے شہروں تک ہے اور ہم اس سال نئی شاخوں کو اس دائرہ کار میں شامل کر رہے ہیں۔ جسے انشاءاللہ 2013ءمیں مزید بڑھایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن