سالانہ ترقیاتی پروگراموں کی مد میں 88 ارب، 80 کروڑ جاری کئے گئے
اسلام آباد (آئی این پی) رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگراموں کیلئے 88 ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق رواں مالی سال پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے مجموعی طور پر دو سو تینتیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جس میں سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے تین سو چوالیس منصوبوں کے لئے اکیاون ارب پچاس کروڑ روپے جاری کئے گئے جبکہ سماجی شعبے کی ترقی سے متعلق چھ سو بہتر منصوبوں کے لئے چونتیس ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کئے۔ اس کے علاوہ دیگر منصوبوں کے لئے اسی کروڑ روپے اور متاثرین زلزلہ کی بحالی کے منصوبوں پر دو ارب روپے خرچ ہوئے۔