• news

خواتین پر تشدد روکنے کیلے موثر قانون سازی کی جا رہی ہے: ذکیہ شاہنواز

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے خواتین پیکج پر عملدرآمد کے سلسلے میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر ذکیہ شاہنواز کی زیر صدارت 8کلب روڈپر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ارم بخاری ، طاہر سرفراز اعوان، محسن بابر، ایم سلمان اور دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر ارم بخاری نے صوبائی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی میں ہراسمنٹ بل کی منظوری اور ویمن پیکج پر پیش رفت کے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کی نگرانی میں ویمن کرائسز اور بحالی مراکز پر خواتین کو طبی، نفسیاتی اور قانونی امداد کی بحالی کی سمری منظور ہو چکی ہے ۔ بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ خواتین پر نفسیاتی ، جسمانی اور معاشرتی تشدد کے روک تھام اور امداد کے لئے محکموں کی مشاورت سے موثرقانون سازی کی جا رہی ہے ۔ محکمہ قانون اور دیگر محکموں کی مشاورت سے خواتین پر ہرسطح پرتشدد کے خاتمے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری اور ضروری کاررو ائی کے لئے جلد از جلد قانون سازی کو حتمی شکل دی جائے ۔ عوامی خدمات کے محکموں میں خواتین کی داد رسی کے لئے ٹال فری ہیلپ لائن قائم کی جائے تاکہ ان کی نفسیاتی بحالی کو ممکن بنایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن