جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی قاضی حسین احمد کے قافلے پر حملے کی مذمت
لاہور(لیڈی رپورٹر ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماو¿ں نے قاضی حسین احمد کے قافلے پرہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے کو اسلام دشمن عناصر کی طرف سے اتحاد امت اور ملی یکجہتی کے لئے کی جانے والی جدوجہدکو سبوتاژکرنے کی کوشش قراردیا ہے۔ ڈاکٹر رخسانہ جبین، دردانہ صدیقی،کوثر مسعود،عافیہ سرور،حمیرہ طارق،عائشہ سید،مرکزی رہنما عائشہ منور،ڈاکٹر کوثر فردوس اور چاروں ناظمات صوبہ سمیت دیگر خواتین رہنماو¾ں نے قاضی حسین احمد اور دیگر افراد کی خیر و عافیت کی دعا کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اکابرین سمیت تمام افراد کو اپنی حفظ وامان اور دشمنان اسلام کے شر سے پناہ میں رکھے اور ان کی سازشوں کو ناکام بنادے۔