مثالی وزیر اعلیٰ پنجاب کو مثالی صوبہ بنا رہے ہیں ترک مہمانوں کا شہباز شریف کو خراج تحسین
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی کانفرنس ”مثالی انسان اور مثالی معاشرہ“ کی افتتاحی تقریب کے دوران تحریر شدہ تقریر چھوڑ کر فی البدےہہ تقریر کی اور پاک ترک دوستی کے لازوال رشتے کے حوالے سے مثالیں بھی دیں۔ جس پر شرکا نے زوردار تالیاں بجائیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران ترکی سے آئے مہمانوں نے تقاریر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی تعلیم اور سماجی شعبہ میں گرانقدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے مثالی کارکردگی دکھائی ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ مثالی وزیر اعلی پنجاب کو مثالی صوبہ بنا رہے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔