• news

قومی ہاکی ٹیم کے فل بیک محمد عرفان نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چھ ماہ پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا پانے والے فل بیک کھلاڑی محمد عرفان نے سزا کے خلاف صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاءکو اپیل دائر کر دی ہے۔ قاسم ضیاءنے محمد عرفان کو اپیل کے سماعت کے لئے 23 نومبر کو پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر طلب کر لیا ہے۔ محمد عرفان نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے جس کی میں پی ایچ ایف انتظامیہ اور ٹیم مینجمنٹ سے معذرت چاہتا ہوں۔ امید ہے معافی مل جائے گی اور جلد پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے کے قابل ہو جا¶ں گا۔

ای پیپر-دی نیشن