شان نے اداکارہ عمائمہ ملک کو اپنی نئی فلم ”مشن اللہ اکبر“ کے لئے کاسٹ کر لیا
لاہور (این این آئی) اداکار و ہدایتکار شان نے اداکارہ عمائمہ ملک کو اپنی نئی فلم ”مشن اللہ اکبر“ کے لئے کاسٹ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کردار کو نبھانے کے لئے اداکارہ جگن کاظم کو کاسٹ کئے جانے کی خبریں سامنے آ رہی تھیں لیکن اسکے لئے عمائمہ ملک کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی کاغذی کارروائی شروع ہے اور محرم الحرام کے بعد یہ فلم سیٹ کی زینت بنے گی۔