کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے : بندیا
لاہور (این این آئی) نامور اداکارہ بندیا نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے‘ حکومت کو چاہئے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے اس دہشت گردی کو ختم کروائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی لحاظ سے کراچی پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اور کراچی کے حالات دیکھ کر دل کے خون آنسو روتا ہے۔