• news

محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے پر حکومت کے مشکور ہیں : زری

لاہور (کلچرل رپورٹر) محرم الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے پر ہم مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت کے شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عشرہ محرم الحرام کے باقی دنوں میں انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ زری، ہدایت کار حسن عسکری اور جاوید رضا نے اداکارہ زری کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ ایک صحافی نے زری سے سوال کیا کہ سنیٹر جہانگیر بدر اور اداکارہ لیلیٰ کے ایشو پر آپ کا کیا م¶قف ہے جس پر اداکارہ زری نے کہا کہ میں اس ایشو سے لاعلم ہوں اس لئے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ اس سے دہشت گردی کے امکانات کم ہو جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے بھی بہت اچھے اقدامات کئے ہیں، ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ قبل ازیں جاوید رضا نے جہانگیر بدر اور لیلیٰ کے ایشو کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اہم سیاسی شخصیات کے بارے میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ اگر انہیں تقریبات میں بلایا جائے تو ان کی عزت کرنی چاہئے۔ اس موقع پر مجلس عزا اور سوز خوانی اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دیگر شرکاءمیں ہدایت کار جرار رضوی اور مسز ملک بھی شامل تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن