محرم الحرام میں مجالس کا اہتمام کیا جائےگا
لاہور (کلچرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب کی سابق نائب صدر مسز ملک گیارہ محرم کو اپنے گھر میں مجلس عزا، سوزخوانی اور نیاز کا اہتمام کریں گی۔ محرم الحرام کے سلسلہ میں متعدد فنکاروں کے گھروں میں آج (بدھ) مجالس کا اہتمام کیا جائےگا۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ سائرہ نسیم‘ حمیرا چنا‘ مہرالنسائ‘ رینا صدیقی اور سنبل راجہ سمیت دیگر نے آج اپنے گھروں میں مجالس کا اہتمام کیا ہے جس میں شوبز سے وابستہ شخصیات کے علاوہ قریبی عزیز شرکت کریں گے۔
مجالس کے لئے نامور شیعہ علماءکرام اورذاکرین کو مدعو کیا گیا ہے۔