پراپرٹی ٹیکس میں آٹھ گنااضافہ
مکرمی!میں ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر ہوں۔ گذر اوقات کیلئے اپنے5مرلہ مکان میں سکول کھول رکھا ہے۔ ہر سال حسب مطالبہ پراپرٹی ٹیکس باقاعدگی سے ادا کر رہا ہوں۔ ٹیکس کی شرح ابتدا سے آج تک بتدریج بڑھتی ہوئی2011-12 میں دو ہزار ہو گئی۔ ہم نے مقررہ تاریخ کے اندر ٹیکس ادا کر دیا ہے لیکن اسی سال21 مارچ کو ایک اضافی چالان آ گیا اور2011-12 کا ٹیکس مانگا گیا میں نے رسید دکھا دی لیکن بجلی تو اس وقت گری جب وسط اگست 2012ءمیں ایک نیا چالان آ گیا جس پر 2ہزار کی بجائے 16ہزار ٹیکس کا مطالبہ کر دیا گیا حالانکہ اس جگہ نہ تو گیس نکلی اور نہ ہی پٹرول بھلا 8 گنا اضافہ کسی اخلاقی جواز کے ساتھ کیا گیا۔ میرا بچہ متواتر دفتر کے چکر لگاتا رہا ایک ماہ میں تقریباً20 دفعہ گیا دفتر میں کوئی بات سننے والا ہی نہیں۔ کل آئیے پرسوں آئیے کہہ کر ٹرخایا جا رہا ہے۔ حسب اختیار استدعا ہے کہ سولہ ہزار والا چالان منسوخ کر کے مناسب مطالبے کے ساتھ نیا چالان جاری کیا جائے۔
(مشتاق قاصد، 8 نبی پارک راوی روڈ لاہور)