فلائی اورز پر اشتہار چسپاں کرنا ممنوع قرار دیا جائے
مکرمی! حکومت پنجاب مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے اربوں روپے خرچ کر کے اہلیان لاہور کو پاکستان میں اولین اور اپنی نوعیت کی واحد سستی اور تیز رفتار بس ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی خاطر منصوبہ کا آغاز کیا ہے جس پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ تو دوسری جانب تعمیر شدہ اور زیر تعمیر فلائی اوورز کے ستونوں پر اشتہار چسپاں کرنے والوں نے ایک اودھم مچا رکھا ہے۔ ان اشتہارات کیوجہ سے ایک طرف فلائی اورز کے نیچے سے گزرنے والی ٹریفک کے بہاﺅ میں خلل پڑتا ہے کیونکہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے توجہ بٹتی ہے تو دوسری جانب لاہور کو دلکش بنانے کی بجائے اسے بدنما بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ جس طرح ماضی میں لاہور کے درو دیوار پر اشتہار لکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی اسی قانون کے تحت ان دیواروں پر بھی اشتہار چسپاں کرنا بھی ممنوع قرار دیا جائے۔
(خالد مسعود قریشی30 علامہ اقبال روڈ لاہور)