ہائیکورٹ: مسلم لیگ (ن) کی رکن شمسہ گوہر کو نااہل قرار دینے کی انکے شوہر کی درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن شمسہ گوہر کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ شمسہ گوہر کو اسمبلی رکنیت سے نا اہل قرار دینے کے لئے ان کے شوہر گوہر سرفراز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو صفدر شاہین پیر زادہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں گوہر سرفراز نے اپنی بیوی پر الزام عائد کیا ہے کہ رکن اسمبلی شمسہ گوہر پہلے سے شادی شدہ ہے جبکہ اس نے شادی کے وقت نکاح نامہ میں خود کو کنواری ظاہر کیا تھا حالانکہ وہ طلاق یافتہ تھیں۔