مسلم لیگ ن نے پروپیگنڈا بند نہ کیا تو ہتک عزت کا دعویٰ کرونگا: جاوید ہاشمی
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کو دھمکی دی ہے کہ ان کیخلاف اگر پروپیگنڈا بند نہ کیا گیا تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دونگا۔ انہوں نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لئے نہ ہی آئی ایس آئی میں کسی کو جانتے ہیں۔