توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہے: حامد ناصر چٹھہ
وزیر آباد (نامہ نگار) توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے کالاباغ ڈیم کا بننا ضروری ہے جس کے لئے تمام صوبوں کو اعتماد میں لیکر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔کراچی کی بگڑتی ہوئی سورتحال کے لئے تمام محب وطن جماعتوں کو اکٹھے ہو کر لائحہ عمل طے کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مسلم لیگ ہم خیال چوہدری حامد ناصر چٹھہ نے رہنما مسلم لیگ چوہدری محمد یوسف کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر خواجہ محمد شعیب، ملک شکیل احمد، صدر افتخار احمد، شیخ صلاح الدین۔ لالہ خلیل احمد، مہر طاہر جاوید اور حا جی نصیر احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ ملک میں الیکشن کا بروقت انعقاد ملک کے بہترین مفاد میں ہے اور اس میں تاخیری ہربوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان کا خدشہ ہے۔ کراچی کے حالات کو کنٹرول کر نے کے لئے تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد اسلحہ سے پا ک کرنے کے لئے آپریشن کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی اعلی قیادت کی اکثریت مسلم لیگ کے اتحاد کی حامی ہے جبکہ امیر جما عت اسلامی منور حسن اس میں رکا وٹ ہیں۔ قبل ازیں حامد ناصر چٹھہ ممتاز عالم دین پیر عشرت مو لا کی وفات پر انکے گھر جا کر لواحقین سے اظہا ر تعزیت بھی کی۔