• news

بچے محنت سے آگے بڑھیں تو کوئی پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتا: ڈاکٹر قدیر

اسلام آباد (ثناءنیوز) ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے پاکستان کے معمار ہیں ۔ اگر پاکستان کے نوجوان متحد ہو جائیں اور لگن و محنت کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں تو کوئی قوت پاکستان کا بال بیکا نہیں کر سکتی اور ملک کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بچوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے شعبے میں سخت محنت کے ساتھ اپنا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے” محسن پاکستان ٹیلنٹ ایوارڈ شو “ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عالمی یوم اطفال کے موقع پر بزم پیغام اسلام آباد میں نیشنل لائبریری آڈیٹوریم میں ”محسن پاکستان ٹیلنٹ ایوارڈ شو “ کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہاکہ بچو نیک بنو اور نیکی پھیلاﺅ کے نعرے کے تحت بچوں کو بزم پیغام کے پرچم تلے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے آگے آنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن