سپریم کورٹ: وحیدہ شاہ نااہلی کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے وحیدہ شاہ نااہلی کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔ کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران وحیدہ شاہ کے وکیل حشمت حبیب نے بیان دیا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے وحیدہ شاہ کی نااہلی ختم کردی تھی۔ الیکشن کمشن نے دوبارہ دو سال کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ پیشرفت کے بعد آپکو ترمیم شدہ درخواست دائرکرنا ہوگی۔