سٹیٹ بنک سے قرضوں کے حصول میں پنجاب سرفہرست
لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2012-13 میں جولائی سے 9 نومبر کے دوران چاروں صوبائی حکومتوں میں سے پنجاب حکومت نے اپنے مالی اخراجات پورے کرنے کیلئے سٹیٹ بنک سے 20.63 ارب روپے کا اوورڈرافٹ حاصل کیا۔ دوسرے نمبر پر خیبر پی کے حکومت رہی جس نے 8.23 ارب روپے کا اوورڈرافٹ حاصل کیا جبکہ بلوچستان اور سندھ حکومت کی مالی پوزیشن بہتر رہی اور بلوچستان حکومت نے سٹیٹ بنک کو اپنے ذمے اوور ڈرافٹ کی مد میں 10.8 ارب روپے جبکہ سندھ حکومت نے سٹیٹ بنک کو 5.96 ارب روپے کی ادائیگی کی۔