گنگارام ہسپتال سے نوکری سے برخاست کئے جانےوالے ملازمےن کا ےنگ ڈاکٹرز اےسوسی اےشن کے ساتھ اےم اےس آفس کے باہر مظاہرہ
لاہور (نیوز رپورٹر) گنگارام ہسپتال کی انتظامےہ کی جانب سے نوکری سے برخاست کئے جانے والے ملازمےن کا ےنگ ڈاکٹرز اےسوسی اےشن کے عہداروں کے ہمراہ اےم اےس آفس کے باہر شدےد احتجا ج کرتے ہوئے انتظامےہ کے خلاف شدےد نعرے بازی کی۔ مرےضوں کے لواحقےن اپنی شکاےات لئے ہسپتال انتظامےہ کے افسران کو ڈھونڈتے رہے جبکہ سروسز ہسپتال کے پےرا مےڈےکس الائنس کا عملہ بھی احتجاج مےں شرےک ہو گےا۔ مظاہرےن نے انتظامےہ کے خلاف شدےد نعرے بازی کرتے ہوئے فارغ کئے گئے ملازمےن کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ 4گھنٹے کے احتجاج کے بعد پےرا مےڈےکس ورکز اور ہسپتال انتظامےہ مےں مذکرات کے بعد ملازمےن کا کےس بورڈ کو واپس بھےجنے کی ےقےن دہانی پر احتجاج کو ختم کردےا ہے۔