ایل ڈی اے نے گلشن راوی میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر 4 نجی سکول اور ایک ماربل فیکٹری کو سیل کر دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کمرشلائزیشن ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے گلشن راوی کے علاقے میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی بنا پرپانچ عمارتیں سر بمہر کر دیں جن میں چار نجی سکول اور ایک ماربل فیکٹری شامل ہے۔ کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر پلاٹ نمبر28 بلاک ایف ‘ 1اور 2 بلاک جی اور 3 بلاک ای پر پر قائم سکول کی تین برانچوں کو دوبارہ سر بمہر کر کے ا ن کے راستے بند کر دئیے گئے۔ تین رو ز پہلے سر بمہر کی جانے والی ان عمارتوں کی سیل غیر قانونی طور پر تو ڑ دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پلاٹ نمبر 7 بلاک جی پر قائم عمارت اور پلاٹ نمبر18بلاک کے پر قائم ماربل فیکٹری بھی سر بمہر کر دی گئی۔