پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سوا چار گھنٹے تاخیر کا شکار‘ مسافروں کا احتجاج
لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز جہاز میں خرابی کے باعث سوا چار گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز نے گذشتہ روز دوپہر سوا ایک بجے لندن جانا تھا مگر جہاز میں خرابی کی وجہ سے پرواز شام ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوئی۔ پرواز کے مسافروں نے جہاز میں خرابی اور تاخیر پر پی آئی اے کا¶نٹر پر احتجاج کیا۔