مسلمانوں کے خون پر خاموشی، عالمی منصف منافقت چھوڑ دیں: چودھری عبدالغفور
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزےر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ چوہدری عبدالغفور خاںنے کہا ہے کہ دنےا کے منصفوںکو اسرائےل کی دہشت گردی کےوں نظر نہےں آرہی ،اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ جب مسلمانوںکا خون بہتا توپوری دنےا خاموش ہو جاتی ہے اور جب کوئی غےر مسلم مرتاہے تو ہر اےک احتجاج کرتا ہے، کےا مسلمانوں کا خون اتنا سستا ہے کہ اس کی ندےاں بہہ جائےں اور عالمی انصاف پسند عناصر خاموش رہےں، عالمی منصف ےہ منافقت چھوڑ دےں جب تک عالمی منصف انصاف کے تقاضے پورے نہےں کرتے دنےا مےں امن قائم نہےں ہوسکتا ،اب ےہ دوہرے معےار ترک کرنا ہوں گے اور مسلمانوں کے بہنے والے خون کا حساب دےنا ہوگا، اسرائےل کو کھلی چھٹی دےنے والے ےاد رکھےں کہ مسلمانوں کے خون کے اےک اےک قطرے کاحساب دےنا ہوگا۔