ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سے گوالہ کالونیاں شفٹ کرنے کا حکم
لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سے گوالہ کالونیاں شفٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام کمشنرو ں کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ گوالہ کالونیوں کو شفٹ کرنے کے لئے پہلے سروے کیا جائے اور سروے پندرہ روز کے اندر اندر مکمل کیا جائے سروے کرنے کے بعد اس کی رپورٹ محکمہ بلدیات کو بھجوائی جائے۔ محکمہ بلدیات کو کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں وزیر اعلی پنجاب سے منظوری لینے کے بعد فوری ہدایات ایکشن پلان کی منظوری لینے کے بعد ان کو شفٹ کرنے کے لئے انتظامات کریں گے۔