لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور جی سی یو میں ریسرچ کے شعبے میں باہمی تعاون کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی اور گورنمنٹ کالج ےونےورسٹی نے رےسرچ کے شعبے مےں باہمی تعاون کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وونوں جامعات کے لےبارٹےرےاں اور دےگر تحقےقی سہولےات ان اداروں کے ےنگ سکالرز کےلئے استعمال ہو سکےں گی۔ لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی مےں شعبہ فزکس کے زےر اہتمام مےٹرےل سائنس پر اےک روزہ سمپوزےم اور پوسٹرز کی نمائش کی تقرےب مےں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جی سی ےو ڈاکٹر خلےق الرحمان نے کہا کہ لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی کے نےچرل سائنسز کے شعبوں نے نماےاں ترقی کی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ دونوں ےونےورسٹےوں مےں رےسرچ کے شعبوں مےں تعاون کو ےقےنی بناےا جائے۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی ڈاکٹر صبےحہ منصور نے کہا کہ جی سی ےونےورسٹی کی تعلےمی خدمات اور ترقی قابل ذکر ہے اور دونوں ادارے طلبا وفود کے تبادلوں سے استفادہ کر سکتے ہےں۔ ہماری ےونےورسٹی مےں فےکلٹی ڈوےلپمنٹ کےلئے ڈائرےکٹورےٹ بناےا گےا ہے اس شعبے مےں بھی تعاون کے امکانات موجود ہےں۔ تقرےب مےں انجےنئرنگ ےونےورسٹی، جی سی ےو اور اسلام آبا دسے مندوبےن نے شرکت کی۔