• news

شیخوپورہ اور ننکانہ تحریک انصاف کا گڑھ ہیں: جلیل شرقپوری

شرقپور شریف (نامہ نگار) تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے و سابق ضلع ناظم صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپور ی کی دعوت پر تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ و ضلع ننکانہ کے متوقع امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس آستانہ عالیہ شیر ربانی شرقپور شریف میں منعقد ہوا اجلاس کے ایجنڈا پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری محمد یعقوب اعجاز سیہول راﺅ جہانزیب قوی خان ، فیاض حسین بھٹی ، میاں خالد ، رانا انوار الحق ، چوہدری عابد حسین چٹھہ، صاحبزادہ ابوبکر شرقپوری، ولید احمد شرقپوری، عمر آفتاب ڈھلوں، جاوید چوہان، خالد ڈھڈی و دیگر نے کہا کہ ہم جلیل شرقپور ی کی اس کاوش کو سراہتے ہیں اور ا س پر مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ تحریک انصاف جس امیدوار کو الیکشن لڑنے کے لےے ٹکٹ اناﺅنس کرے گی ہم سب مل کر اس امیدوار کی نہ صرف حما یت کرےں گے بلکہ اس کی کامیابی کو یقینی بنائےں گے لوگ دیکھ لےں گے کہ ہم سب تحریک انصاف کے پرچم تلے ملک کو بچانے اور قوم کے حالات تبدیل کرنے کے لےے ایک ہیں۔ میزبان جلیل شرقپوری نے کہا کہ شیخوپورہ اور ننکانہ کے اضلاع سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا صفایا کر دےں گے ۔ اور تمام سیٹیں جیت کر ایک نئی روایت کو متعارف کروائیں گے کہ دونوں اضلاع تحریک انصاف کا گڑھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن