بھارت:راجیو کے قاتل سمیت400افراد پھانسی کے منتظر‘ قصاب کو سزا دینے کیلئے عجلت دکھائی گئی
نئی دہلی (اے ایف پی) اس وقت بھارت میں 400افراد پھانسی کی سزا کے منتظر ہیں مگر بھارت نے اجمل قصاب کو پھانسی دینے میں عجلت کا مظاہرہ کر دیا۔ اجمل قصاب کو پھانسی اس وقت دی گئی جب اس سزا پر خال خال ہی عملدرآمد ہو رہا ہے، شدید فسادات کے خوف کے باعث 1991ءمیں سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے ملزم کو بھی کو پھانسی نہیں ملی کیونکہ تامل ناڈو میں اس پر زبردست احتجاج شروع ہونے کا خدشہ تھا گذشتہ 15سال میں بھارت میں صرف ایک سکیورٹی گارڈ کو 14سالہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 2004ءمیں پھانسی دی گئی تھی۔