اجمل نے دعا کی پھر خاموشی سے چل پڑا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث اجمل قصاب کو پھانسی دینے والے جلاد کو پانچ ہزار روپیہ فیس ادا کی گئی۔ بھارتی اخبارات کے مطابق اجمل قصاب نے پھانسی گھاٹ جانے سے قبل دعا کی اور جیل کے عملہ سے پوچھا کہ کیا میرے گھر والوں کو میری پھانسی کے بارے میں اطلاع کر دی گئی ہے تو اُسے بتایا گیا کہ اس کے گھر والوں کو اطلاع دیدی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجمل قصاب خاموشی کے ساتھ پھانسی گھاٹ کی طرف چل پڑا۔