• news

پاکستان جاپان سپورٹس اینڈ پیس ریسلنگ فیسٹیول 2 دسمبر سے شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول اور انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کی شاندار اور تاریخی کامیابی کے بعد سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جاپان کی 60 سالہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سپورٹس اینڈ پیس ریسلنگ فیسٹیول کا آغاز ہو گا۔2 دسمبر سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں نامور پاکستانی پہلوان 10ماہر جاپانی پہلوانوں کو چت کرنے کی کوشش کریں گے۔ ماڈرن ریسلنگ کے معروف جاپانی پہلوان انتونیو انوکی نے اپنے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔ ماضی کے نامور پہلوان اپنے 9 ساتھیوں کے ہمراہ 30 نومبر کو لاہور آ رہے ہیں۔ 72سالہ انوکی جن کا اسلامی نام محمد حسین ہے، انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے پاکستان آ رہے ہیں۔ محمد حسین انوکی اپنے دورہ لاہور کے دوران ماضی کے نامور پہلوانوں کی قبروں پر بھی حاضری دیں گے اس قبل انوکی 20سال قبل پاکستان آئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن