پی سی بی وفد سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے آج بھارت جائیگا
لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کا وفد قومی ٹیم کے دورہ بھارت کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آج نئی دہلی جائے گا۔ وفد مےں وزارت خارجہ کا بھی اےک رکن شامل ہوگا۔ وفد مےچز کے مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔ پی سی بی کے سکےورٹی وفد مےں پی سی بی کے ڈائےرےکٹر سکےورٹی اےنڈ وےجیلنس احسان صادق، منےجر انٹرنےشنل کرکٹ آپرےشنز عثمان واہلہ اور قومی ٹےم کے سکےورٹی منےجر وسےم احمد شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز میں شرکت کیلئے 22دسمبر کو بھارت جائے گی۔