• news

”جلتا ہوا کراچی اور بے حس حکمران

مکرمی !ارض پاک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تباہ کن دور سے گزر رہا ہے بالخصوص عروس البلاد اس وقت دہشت گردوں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے نشانے پر ہے۔ ابھی ماہ محرم کا آغاز ہے اور خدشہ ہے کہ ملک دشمن عناصر مساجد امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کو نشا نہ بناتے ہوئے مذہبی اختلافات کو ہوا دینے اور قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے جیسی مذموم حرکتیں کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ماضی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی جماعتوں نے ایسی سازشوں کو ناکام بنانے کا عندیہ دیا تھا اور اب بھی امید ہے کہ وہ فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات پیدا کرنے والی قوتوں کا قلع قمع کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے لیکن دوسری جانب تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ حکومت وقت بالخصوص سکیورٹی ایجنسیاں اور انٹیلی جنس ادارے حالات کو کنٹرول کرنے میںناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مذہبی امور کے وفاقی وزیرکراچی میں ایسے آپریشن کی امید لگائے ہوئے ہیں جسے مدتوں یاد رکھا جائے۔ عروس البلاد کراچی کی جبیں پر امن و آشتی کی افشاں چمکانے کےلئے موجودہ صورتحال ایسے اقدامات کی متقاضی ہے جیسے آئی سی یو میں مریض کی جان بچانے کیلئے کئے جاتے ہیں۔
(کامران نعیم صدیقی 0321-4583855)

ای پیپر-دی نیشن