• news

متحدہ کو حکومت سے علیحدگی کے لئے نگران سیٹ اپ کا انتظار

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کے لئے نگران سیٹ اپ کا انتظار کر رہی ہے۔ اُمت کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کی طرف سے کراچی میں آپریشن کے بیان پر متحدہ میں کھلبلی مچ گئی اور اس کے لندن سیکرٹریٹ میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان صبح سویرے ہی مشاورت کے لئے رابطہ کمیٹی کے دفتر پہنچ جاتے ہیں رابطہ کمیٹی کے مطابق موجودہ صورتحال میں فوری طور پر اتحاد سے الگ ہونا نقصان دہ ہو گا جبکہ متحدہ کی مقامی قیادت کو اس تجویز سے اتفاق نہیں۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق نگران سیٹ اپ آنے پر پیپلزپارٹی کوئی انتقامی کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن