گوجرانوالہ: 14 افراد کو زندہ جلانے کے مشہور مقدمہ میں 23 ملزموں پر فرد جرم عائد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے 14 افراد کو زندہ جلائے جانے کے مشہور مقدمہ میں 23 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرکے آئندہ تارےخ پےشی 28 نومبرکو شہادتےں طلب کر لی ہےں، خصوصی عدالت کے جج وامق جاوید نے قتل کےس کی گذشتہ روز بھی سماعت کی۔ اس دوران فاضل جج نے کارروائی عمل مےں لاتے ہوئے مقدمہ مےں ملوث 23 ملزمان پر فرد جرم کرتے ہوئے آئندہ تارےخ پےشی 28 نومبر کو شہادتےں طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی۔ ےاد رہے کہ مذکورہ ملزمان نے دسمبر 2011ءکو پپلی والا میں دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد مخالفےن کے گھروں کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔