آئی ایم ایف کو 39 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی ساتویں قسط ادا کر دی گئی
کراچی (نوائے وقت نیوز) آئی ایم ایف کو 39 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی ساتویں قسط ادا کر دی گئی۔ ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق فروری سے نومبر 2012ءتک آئی ایم ایف کو 2 ارب 52 کروڑ ڈالر ادا کر چکے ہیں۔ آئی ایم ایف کو اگلی قسط فروری 2013ءسے ادا کرنا ہے۔