کرپشن الزامات:ڈیوڈ کیمرون کے دو ساتھیوں سمیت 5افراد پر فرد جرم عائد
لندن (آن لائن)برطانیہ میں سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے دو قریبی ساتھیوں پر بدعنوانی اور رشوت خوری کی فرد جرم عائد کردی گئی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شاہی پراسیکیوشن سروس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا کہ سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے دو قریبی ساتھیوں اینڈی کیولسن اور ربیکا بروکس سمیت پانچ افراد پربدعنوانی اور رشوت خوری کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ ربیکا بروکس نے صحافی جان کانے کے ساتھ ملکر اپنے حق میں خبریں شائع کرانے کے لئے وزارت دفاع کے ملازمین کو ایک لاکھ پاﺅنڈ بطور رشوت دی ۔استغاثہ نے مزید بتایا کہ تمام پانچ افراد پر بدعنوانی اور رشوت خوری کے دیگر الزمات بھی ہیں۔