مختلف شہروں میں خاتون سمیت 6 افراد نے زندگی ختم کر لی
فیصل آباد + گوجرہ + ڈسکہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) مختلف وجوہات پر خاتون سمیت 6 افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ علی ٹا¶ن کے ابراہیم کے جواں سالہ بیٹے شاہد اور 160گ۔ب کے رہائشی ریاض کے بیٹے شہزاد نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہرلی گولیاں نگل لیں جنہیں ہسپتال لایا گیا مگر وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ گوجرہ کے چک 371ج۔ب بھگوپورہ کے آکاش مسیح نے گھریلو حالات پر کنپٹی پر پستول رکھ کر گولی چلا دی اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار / نمائندہ خصوصی کے مطابق محلہ اسلام پورہ میں مقیم جیولر عبدالرزاق نے 20 سالہ بیٹے وقاص کو کام نہ کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہو کر وقاص نے زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیرآباد کے رہائشی سجاد کی بیوی جو ایک بچے کی ماں ہے کئی روز سے گھریلو پریشانی میں مبتلا تھی جس نے گذشتہ روز زہریلی گولیاں کھا لیں جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جو کچھ گھنٹے بعد دم توڑ گئی۔ ادھر قلعہ دیدار سنگھ کی بیس سالہ (الف) نے بھی گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں، اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق قصور کے نواح باغ سیناراں والا میں ایک نوجوان رفاقت نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔