• news

القاعدہ ایک کینسر ہے‘ ختم نہ کیا تو دنیا لپیٹ میں آ جائیگی: امریکی وزیر دفاع

 واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نے کہا ہے کہ لیڈر شپ ختم ہونے کے باوجود القاعدہ ایک پھیلتے ہوئے کینسر کی طرح موجود ہے مکمل خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ مرض دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ سنٹر فار نیو امریکن سکیورٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ امریکی فورسز نے مختلف کامیاب آپریشن کے دوران القاعدہ لیڈر شپ کے خاتمے سمیت دہشتگرد نیٹ ورک سے منسلک دیگر تنظیموں کیخلاف بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے تاہم خطرات اب بھی موجود ہیں اور اس کے لئے مزید اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ القاعدہ عالمی امن کیلئے ایک کینسر ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہماری کوششوں میں تعاون نہ کیا گیا تو کینسر کا یہ مرض دنیا کے دیگر کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ لیون پنیٹا کا کہنا تھا القاعدہ کیخلاف جنگ ایک نئی سمت میں داخل ہوچکی ہے۔ افغانستان میں آئندہ دو سال کے لئے القاعدہ کیخلاف کارروائیاں بدستور امریکی افواج کی ترجیحات میں شامل ہیں ایشیائی بحرالکاہل بارے حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن